اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر دفاع نے گزشتہ ہفتے میں سیارہ خلاء میں لے جانے والی 'سیمرغ' شٹل کے کامیاب تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مںصوبے نے ہم نے اپنے اہداف حاصل کرلئے.
بریگیڈیر جنرل 'حسین دہقان' نے گزشتہ دنوں ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران کے سیارہ لانچر سیمرغ کے کامیاب تجربے پر تحفظات اور بے بنیاد دعووں کو بھی مسترد کردیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے 'سیمرغ' سیٹلائٹ لانچ کردینے کے ساتھ ہمارے کامیاب مقاصد کی تک رسائی حاصل ہوا اور امریکی حکام کے بے بنیاد بیانات پر کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز اسلامی جمہوریہ ایران میں امام خمینی (رح) سے منسوب قومی خلائی سٹیشن کا افتتاح کردیا گیا ہے اور اس موقع پر سیارہ خلاء میں لے جانے والی 'سیمرغ' نامی شٹل کا بھی تجربہ کیا گیا.
آٹھویں امام حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے ایام ولادت کے موقع پر امام خمینی (رح) قومی خلائی سٹیشن کا شاندار افتتاح کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق، امام خمینی (رح) خلائی سٹیشن، ایران کا پہلا خلائی مرکز ہے جہاں سے سیاروں کے خلاء میں بھیجنے اور انھیں کنٹرول کیا جاتا ہے.
اس مرکز کی تعمیر کے لئے دنیا کی جدیدترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور سیٹلائٹ نیویگیشن نظام بالخصوص ایل ای او مدار کے حوالے سے تمام ضروریات ملکی وسائل سے تیار کی گئیں ہیں.
سیمرغ شٹل 250 کلوگرام وزنی سیارے کو خلاء میں لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وہ سیارہ زمین سے پانچ سو کلومیٹر دوری کے فاصلے پر رہ سکتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲